{AF}
15اگست کو کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام بھرپور انداز سے یوم سیاہ منایا جائے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}
قائدین حریت کی کال کی توثیق کا فیصلہ کیا گیا،ہندوستان کو آئینہ دیکھایا جائے گا،ہندوستان نے اپنے تمام وعدوں کو فراموش کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے مسلسل ریاستی دہشت گردی کا ارتکا ب کر رہا ہے 8لاکھ قابض فوج نے 5لاکھ سے زاہد کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے،ہندوستان کو نہ بین الاقوامی معاہدوں کا پا س ہے نہ انسانی حقوق کا احترام ایسے ملک کو جشن منانے پر شرم آنی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی 15اگست کو بھرپور انداز سے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ضلعی ہیڈ کواٹرز پر مشترکہ پروگرامات میں حصہ لیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا ہے کہ 15اگست کو کشمیر بھر میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام بھرپور انداز سے یوم سیاہ منایا جائے گا ،قائدین حریت کی کال کی توثیق کا فیصلہ کیا گیاہے کہ اس روز یوم سیاہ منایا جائے اور ہندوستان کو آئینہ دیکھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس نے اپنے تمام وعدوں کو فراموش کر کے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی تحریک کو کچلنے کے لیے مسلسل ریاستی دہشت گردی کاارتکاب کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 5لاکھ سے زائد کشمیر ی جام شہادت نوش کر چکے ہیں 8لاکھ ہندوستان کی قابض افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ،کھیتوں کو کھلیانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے سکولوں کو فوجی چھاونیوں میں بدل دیا گیا ہے خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے ہزاروں افراد لا پتہ کر دئیے گے ہیں ہزاروں گمنام قبریں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل کے واضح ثبوت ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس کو نہ بین الاقوامی معاہدوں کا پاس ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا احترام،ایسے ملک کو جشن مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم سیاہ منا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا عزم کرے اور اس بات کا بھی عزم کرے کہ بھارتی استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سول سو سائٹی دارالحکومت اور دیگر مقامات پر مشترکہ پروگرامات میں حصہ لیں۔