{AF}
جماعت اسلامی کا کل کشمیراراکین جنرل کونسل کا اجلاس 21نومبر کو مینار پاکستان میں ہوگاسراج الحق اور عبدالرشید ترابی خصوصی خطاب کریں گے {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکا سالانہ کل کشمیر اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 21نومبرکومینار پاکستان لاہور میں ہوگا،جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان کے مطابق آزاد کشمیرکے تمام اضلاع ۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور پاکستان میں میقم مہاجرین کے تمام حلقوں سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوں گے،اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی خصوصی خطاب کرے گے،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ آئندہ کا لائحہ عمل اور تحریک آزادی کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کا جائز لیا جائے۔