اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ حکومت آمدہ بجٹ میں تحریک آزادی کشمیراورمہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے بجٹ میں رقیم مختص کرے،جماعت اسلامی مہاجرین کے مشترکہ نمائندے عزیر غزالی کی طرف سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کیے جانے والے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے،مہاجرین کے گزارہ الاوئنس میں اضافہ کیاجائے،ہندوستان کی طرف سے آزاد کشمیر اورپاکستان پر جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے ہندوستان کو شکست فاش دی جس پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ پاکستان اورپاک فوج خراج تحسین پیش کرتی ہے مسئلہ کشمیرکے حل ہونے تک جنوبی ایشیامیں ایٹمی جنگ کے خطرلات منڈلاتے رہیں گے،مسئلہ کشمیرکے حل سے نہ صرف جنوبی ایشیا میں قائم ہوگا بلکہ پوری دنیا سکھ کا سانس لے گی،ہندوستان اور اسرائیل پوری دنیا کے امن کو تباہ رکررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران اور امراء اضلاع کے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیرخان،نائب امراء سردار زاہد رفیق،راجہ فاضل تبسم،امیر جی بی مولانا تنویر حیدری مولانا عبدالسمیع،سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اجلاس میں امراء اضلاع نے پورٹس پیش کیں ا ورسابق کام جا ئزہ لیاگیااورآئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق ؒخا ن نے کہاکہ ریاست کے آزاد خطوں پر 77برس سے مسلط نااہل قیادت نے عوام کی فلاح کے لیے کچھ نہیں کیا،اس ٹولے نے نہ اپنے مفادات کا خوب تحفظ کیا مگر نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے اور نہ ہی یہاں کے نوجوانوں خواتین کے لیے کچھ کیا پانے عزیزوں کو نوازتے رہے ہیں،چند سکیم خور اور سکیم چور تیارکیے ہیں،جماعت اسلامی نااہل قیادت اور چند سکیم خوروں اورسکیم چوروں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے میدان میں موجود ہے،آمد انتخابات میں جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں بھرپور الیکشن لڑکر ان کو شکست دے گی،عوام جماعت اسلامی کے انقلا بی ایجنڈے کا ساتھ دے جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس باطل نظام کو بدلنا چاہتی ہے باطل نظام اور انااہل قیادت کے ہوتے ہوئے نہ تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ ہوسکتاہے،ہندووستان کی شکست کے بعد مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکاہے،دنیا اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اورجنوبی ایشیا ایٹمی جنگ سے نہیں بچ سکتا۔