بھمبر:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے نائب امیر انجینئر راجہ خالد خان نے کاکہاہے کہ حکومت عوامی مسائل اور مطالبات سنجیدگی سے بات جیت کے ذریعے حل کرے،حکمرانوں کو عوامی حقوق دینے پڑیں گے آج نہیں تو کل دینے ہوں گے،ریاست کے آزاد خطے حساس خطے ہیں دشمنوں کی نظریں بھی ان خطوں پر ہیں دونوں اطراف سے سنجیدگی کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور نظام کی تبدیلی کا واضح ایجنڈا رکھتی ہے،میرٹ کے قیام اور عوامی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے ایوان کے اندر اور باہر ہرجگہ جنگ لڑی ہے اور لڑی رہی ہے جماعت سلامی نے این ٹی ایس کے قیام اور پبلک سروس کمیشن کی بحالی اور فعالی کے لیے کردار ادا کیاہے،ہمارے مسائل کا حل نظام اور قیادت کی تبدیلی سے ہوگا یہ ثابت ہوچکاہے کہ موروثی سیاست اور روایتی قیادت عوامی مسائل حل نہیں کرسکی اور نہیں کرنا چاہتی اس کا دیرپااور پائیدار حل یہ ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم حاضر ہے،جماعت اسلامی کے پاس امانتدار قیادت اور تبدیلی کا ایجنڈا ہے کشمیرکی آزادی کے لیے بھی جماعت اسلامی ہی کردار اد کرسکتی ہے۔