raja jahangir khan

آزاد کشمیرمیں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارواپڈاکم محکمہ برقیات زیادہ ہے:راجہ جہانگیر خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیرخان نے کہاہے کہ آزاد کشمیرمیں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دارواپڈا کم آزاد حکومت کامحکمہ برقیات زیادہ ہے،آزاد کشمیرمیں محکمہ برقیات بجلی چوری روکنے میں بری طرح ناکام ہے،لوڈ مینجمنٹ سے کے حوالے بھی محکمہ کے پاس وہ صلاحیت نہیں ہے جو درکارہے،اتنابڑاپوٹنشیل ہونے کے باوجود کشمیری میں لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاترہے،محکمہ برقیات کو کرپشن سے پاک کیاجائے تو عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرپانیوں کی سرزمین ہے یہاں بجلی کی پیدوار 50ہزار میگاوٹ تک جاسکتی ہے،50ہزارمیگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش رکھنے والا خطہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہوتو سوال قیادت کی طرف جاتاہے کہ 77بترسوں میں باریاں لگانے والے حکمرانوں نے عوام کے لیے کیاکیاہے سوا اپنے عزیزوں کو نوازنے اور کرپشن کرنے کے اور کوئی کام ان سے نہ ہوسکا۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹ مار کے کلچر کوختم کرے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر