raja jahangir khan

پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی سیٹیوں پر جماعت اسلامی کسی کومینڈیٹ چوری نہیں کرنے دے گی،اظہراقبال حسن،راجہ جہانگیر خان

گجرات:جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان گجرات اسلامی سنٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ  ایل اے 38جموں 5سے رانا عمر صدیق جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے،عمر صدیق کی کامیاب کے لیے رابطہ کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں،جماعت اسلامی مہاجرین جموں وکشمیرکے سیٹیوں پر بھرپوراندا زسے انتخابات میں حصہ لے گی اور مہاجرین کے نام پر فنڈز ہڑپ کرنے  والوں کا احتساب کرے گی،جماعت اسلامی کا تحریک آزاد کشمیرمیں بھرپور کردار ہے مقبوضہ کشمیرکے ہر قبرستان میں شہداء کی قبریں موجود ہیں،جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے،یہ سیٹ جیت کر ایسا مجاہد اسمبلی میں بھیجیں گے جو کشمیرکی نمائندگی بھی کرے اور یہاں مہاجرین کے مسائل بھی حل کرے گا،اس موقع پر نامزد امیداور رانا عمر صدیق نے کاکہ وہ جیت کر مہاجرین کے مسائل حل کرے اور انھوں نے کہاکہ زلزلہ ہویا یہاں پاکستان میں مہاجرین کے مسائل ہوں جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کرمہاجرین کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے عوام کے مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے باقی پارٹیوں کو آپ نے آزمالیا ہے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر