گوجرانوالہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی نائب امیر وامیر مہاجرین حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ 30لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،مہاجرین کی 12سیٹوں کو اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آزاد کشمیرکی حکومت کو یرغمال بنانے کے لیے استعمال نہ کریں،مہاجرین کی سیٹوں کی بڑی اہمیت ہے مہاجرین کے نمائند اپنے مسائل بھی حل کرائیں اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھی کردارادا کریں،مہاجرین ایسے لوٹوں کو ووٹ نہ دیں کو ان ضمیروں کے سودلے کرتے ہیں،حکومت پاکستان کی مہاجرین کی سیٹوں پر دھاندلی کی بجائے شفاف انتخابات کرائیں تاکہ مہاجرین کے حقیقی نمائندے سامنے آئیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع گوجرانوالہ کے نو منتخب امیر رانا عبدالجبار کی حلف کی تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر ضلع گوجرانوالہ چوھدری مظہر رنداوا نو منتخب امیر رانا عبدالجبار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ 30لاکھ مہاجرین آج بھی مسائل کاشکار ہیں 77برسوں سے مہاجرین کی نمائندگی کرنے والے اپنے لیے کام کرتے رہے ہیں مگر نہ تو انھوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی کام کیا ور نہ ہی مہاجرین کے مسائل حل کیے جماعت اسلامی مہاجرین سے کہتی ہے کہ مہاجرین جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں مہاجرین کے مسائل بھی حل کریں گے اور کشمیرکی آزادی کے لیے بھی عملی اقدامات کریں گے۔