{AF}
نبی کریم ﷺ کی بعثت کا مقصد اﷲ کے دین کا قیام تھا،12ربیع الاول نبی کریم ﷺ کی اتباکا درس دیتا ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت کا مقصد اﷲ کے دین کا قیام تھا،12ربیع الاول نبی کریم ﷺ کی اتباکا درس دیتا ہے ،پوری امت اسلامی تعلیمات اور نبی کریم ﷺ کی اتباء کی طرف لوٹ آئے اﷲ کے دئیے ہوئے نظام میں ہی ہماری بقاء اور سلامتی ہے،12ربیع الاول منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کے مشن کو اپنائیں ان کے دئیے ہوئے راستے کو اختیار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پیغام میں کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے وہ اﷲ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے اصولوں سے روح گردانی ہے جس کی وجہ سے پوری امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے ہر طرف مسلمانوں زوال کا شکار ہیں اﷲ کو ناراض کر کے طاغوتی قوتوں کوکے نظام پر عمل کررہے ہیں ان کی بنائی ہوئی پالیسیوں پر عمل کرر ہے ہیں جس کی وجہ سے اﷲ کی آزمائش سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی اسی بات میں ہے کہ ہم حضور کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اپنے تمام معاملات زندگی کو اسوہ رسول کے مطابق گزاریں اسی سے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک یہ طاغوتی نظام مسلمانوں پر مسلط ہے مسلمان کبھی ترقی نہیں کر سکتے،اﷲ کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی مسلمانوں کو کامیابیوں کی طرف لے جا سکتا ہے۔