{AF}
حکومت آزادکشمیرنے 16جنوری تک ہمارے مسائل حل نہ کیے تو باغ گرنیڈ نیشن لائنس راست قدم پر مجبور ہوگا،نثار شائق{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان گرنیڈ نیشن لائنس باغ نثار شائق نے خبردار کیاہے کہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی موجودگی میں لگائی کئی کھلی کچہری میں شامل ہونے والے مسائل متعلقہ محکموں نے حل نہ کیے تو باغ میں دام دم مست قلندر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے متاترین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ متعلقہ محکمے مسائل حل کریں ورنہ دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی ،باغ میں قراء کی تقرریاں،فوری طورپر منسوخ کیا جائیں اور میرٹ پر تقرریاں کی جائیں،ڈپٹی کمشنر جعلی اور ناجائز الانمنٹ کی فہرست آویزاں کریں،بی ڈی اے اور کے نام پر قیمتی زمینوں پر قبضے کو ختم کرایاجائے،ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ضلع کمپلیکس کے علاوہ تعمیر نو کے منصوبے شروع کیے جائیں،انھوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے ڈیڈ لائن دی ہے اس پر عمل نہ ہوا تو حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت اور ان کے اہل کاروں پر ہوگی،انھوں نے کہاکہ باغ کی اپوزیشن کا گرنیڈ الائنس مل کر لائحہ عمل طے کرے گا۔