{AF}
جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے اراکین جنرل کونسل کی تربیتی نشست 3جنوری بروزہفتہ ہوگی۔ {/AF}
کوٹلی (پ ر)ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے ارکان اورکارکنان کی تربیتی نشست (شب بیداری ) 3جنوری بروز ہفتہ شام 4بجے مسجد الشہداء دھمول روڈ کوٹلی میں منعقد ہوگی۔ تربیتی نشست رات 11:30تک جاری رہے گی جس میں درس قرآن، درس حدیث، مطالعہ قرآن، تحریکی لٹریچر پرگروپ ڈسکشن سمیت فکر آخرت کے موضوع پرخصوصی خطاب ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے امرائے حلقہ جات کوتاکید کی ہے کہ وہ تربیتی نشست میں اراکین و کارکنان کی شرکت یقینی بنائیں۔