جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی 16دسمبر کو دو روزہ دورے پرکوٹلی پہنچیں گے۔

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی 16دسمبر کو دو روزہ دورے پرکوٹلی پہنچیں گے۔ {/AF}

کوٹلی (پ ر)گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ضلعی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی 16دسمبر 11:30بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ا یشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔ دن 1:30بجے مرکزمسجد الشہدامیں جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے اراکین جنرل کونسل کے اجتماع میں شرکت کریں گے جبکہ 17دسمبر کو امیرجماعت اسلامی کوٹلی اورکھوئیرٹہ میں مختلف افراد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور استقبالیہ تقریبات میں شرکت کے علاوہ ٹائیں درکوٹی کراس میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر