{AF}
فلسطین کی آزادی امت مسلمہ پر فرض ،اسلامی ممالک کے حکمران فوری OICکا سربراہی اجلاس بلائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی امت مسلمہ پر فرض ،اسلامی ممالک کے حکمران فوری OICکا سربراہی اجلاس بلائیں،کشمیر اور فلسطین میں بھارت اور اسرائیل کی کھلی ریاستی دہشت گردی اور مسلم کشی اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اس مسلم کشی کے ذمہ دار امت مسلمہ کے بزدل اور مصلحت پوش مسلم حکمران ہیں جو مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے کے استعماری طاقتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں یوم القدس اور یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سمینار سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،علامہ ساجد نقوی ،صاحبزادہ سلطان علی،ثاقب اکبر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں اس وقت پوری دنیا میں مسلم کشی کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر OICکا سربراہی اجلاس بلوا کر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا جائے فلسطین کے حوالے سے طیب اردگان کے موقف کی تائید کی جائے انہوں نے کہا کہ اقو ام متحدہ میں اجتماعی موقف اختیار کیا جائے ،OICاقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا سیاسی ادارہ ہے اس کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے اسرائیل کا گھیرا تنگ کریں انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسرائیل کی کل آبادی کے برابر OICکے ممالک کی افواج کی تعداد زیادہ ہے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کیا جائے تو فلسطین چند ہفتوں میں آزادہو سکتا ہے اسی طرح بھارت کے معاشی مفادات اور اس کی کل معیشت کا 60%خلیجی ممالک پر منحصر ہے اور 50لاکھ ہندوستانی ان ممالک سے زرمبادلہ ہندوستان کو بھیجتے ہیں جو ارب ہا ڈالر ہے اگر یہ ممالک ہندوستان کا تجارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں تو ہندوستان گھٹنے ٹیک سکتا ہے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق فراہم کر سکتا ہے،حکمران خوف زدہ ہونے کے بجائے اپنا کردار ادا کریں،اس سلسلے میں حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر مصر میں مرسی کی حکومت ہوتی تو اسرائیل یہ جرات نہیں کر سکتا تھا ،مرسی کی جگہ جنرل سیسی کو بٹھایا گیا جو اسرائیل کا چوکیدار بن گیا ہے،اسرائیل کے چوکیدار حکمران مسلمانوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔