{AF}
اہلیان کوٹلی 15دسمبر کو پروٹیکشن فورم میرپور کی ہڑتال و احتجاج کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}
کوٹلی (پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ سٹیزن فورم عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اہلیان کوٹلی 15دسمبر کو پروٹیکشن فورم میرپور کی ہڑتال و احتجاج کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔جماعت اسلامی پورے آزادکشمیرکو فری بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔بجلی کے بوگس بلات اور ٹیرف شہریوں پر ڈراؤنہ حملہ ہیں۔ 15دسمبر کو واپڈا اور حکومت کے خلاف میرپور میں احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا۔ محکمہ برقیات نے کوٹلی میں بھی اضافی ٹیرف کے ساتھ 20,20ہزار کے بل شہریوں کو تھما دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بلات کی درستگی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا۔ اگر عملدرآمد نہ ہوا تو پھرمیرپور کے بعدکوٹلی میں بھی دمادم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے یہاں کوٹلی میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمید چوہدری نے مزید کہاکہ ایک طرف پورے آزادکشمیرمیں 14,14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور دوسری طرف پاکستان کے لیے قربانی دینے والے کشمیریوں کوخودقربانی کابکرابنایاجارہا ہے۔محکمہ برقیات آزادکشمیرکو اپنا قبلہ درست کرناہوگا۔ 2.23روپے فی یونٹ محکمہ واپڈا سے خریدکر 16.18روپے فی یونٹ عوام کو بلات میں لگاکر دینا اس مہنگائی کے دورمیں بم گرانے کے مترادف ہے۔