آٹھمقام:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت وادی نیلم کے طوفانی برف باری کے علاقوں کے عوام کو ریلیف اور مریضوں کو تک ہسپتال لے جانے تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرے،حکومت کو اپنے عوام کی سہولت کے لیے اس طرح کی سروس فراہم کرنی چاہیے،قیمتی درختوں اور جنگلات کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کو جلانے کے لیے گیس مفت فراہم کی جائے،وادی نیلم میں دنیا کا قیمتی ترین پتھر پایاجاتاہے ان قیمتی پتھروں کو حکومت اچھے انداز سے نکال کر فروخت کرے تو ساری ریاست کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،وادی نیلم میں ہسپتالوں اور تعلیمی ادارے کی حالت قابل رحم ہے،پوری وادی میں گائنی کی ڈاکٹر تک موجود نہیں ہے جو ہماری حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ نیلم لوئرکے دورے میں تقریبات سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قائمقام امیر ضلع لوئر نیلم ساجد حسین،سیکرٹری ضلع سابق امیر ضلع عنایت علی قاسمی، راجہ امتیاز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلا می نے وادی نیلم کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،بنوقابل پروگرام کے تحت وادی نیلم کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،یتیم اور بے سہار الوگوں کی پہلی بھی خدمت کی جاری ہے اور اس میں اضافہ کرے گی،جماعت اسلامی آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ظلم پر مبنی نظام کو ختم کرناچاہتی ہے،تھانوں اور عدالتوں کو عوام کے لیے انصاف امن کے گہوارے بنانا چاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطوں کے حکمرانوں نے وسائل کا روخ اپنے بچوں اور اور مسائل کر روخ عوام کی طرف موڑ دیاہے،جس کی وجہ سے عوام مشکلات کاشکار ہیں اور حکمران عیاشی کررہے ہیں،ظلم اور استحصالی نطام اپنے عمر پوری کرچکاہے ا ب اسلام کا نظام غالب ہوگا جو عوام کو انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیف بھی فراہم کرے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وادی نیلم کے عوام نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ د یوار ہے نریندمودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔