Dr Muhammad Mushtaq Khan

پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چودھری کی رحلت سے قوم عظیم مبلغ اور داعیان دین سے محروم ہوگئی،ڈاکٹر محمد مشتاق 

پروفیسر خورشید احمد ایک محقیق،مفکر،ماہر معاشیات بطور خاص اسلامی معیشت پر ایک اٹھارٹی کا درجہ رکھنے والے شخصیت تھے
 260 کتابوں کے مصنف اور مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی تفہیم القران کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والی شخصیت اور اسلامی معیشت پر صرف کتاب ہی نہیں لکھی بلکہ بہت درجنوں یونیورسٹیز میں جا کر لیکچر دینے والی ہستی اور پھر تقریبا چار ایسی بڑی یونیورسٹیاں ہیں جنہوں نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا ایک ممتاز مقام بھی عطا کیا،پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چودھری کی تحریک آزادی  کے لیے خدمات تاریخ کا رشن باب ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع پونچھ کے زیراہتمام پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چودھدری کے تعزیت سے ڈاکٹر خالد محمود خان،وقاض انجم جعفری،زاہد رفیق،پروفیسر ظفرحسن ظفر سمیت دیگر قائدین کا خطاب 
راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چوھدری کی رحلت سے قوم عظیم مبلغ اور داعیان دین سے محروم ہوگئی،ڈاکٹر محمد مشتاق 
پروفیسر خورشید احمد ایک محقیق،مفکر،ماہر معاشیات بطور خاص اسلامی معیشت پر ایک اٹھارٹی کا درجہ رکھنے والے شخصیت تھے،
 260 کتابوں کے مصنف اور مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی تفہیم القران کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والی شخصیت اور اسلامی معیشت پر صرف کتاب ہی نہیں لکھی بلکہ بہت درجنوں یونیورسٹیز میں جا کر لیکچر دینے والی ہستی اور پھر تقریبا چار ایسی بڑی یونیورسٹیاں ہیں جنہوں نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا ایک ممتاز مقام بھی عطا کیا،پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چودھری کی تحریک آزادی  کے لیے خدمات تاریخ کا رشن باب ہیں، ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع پونچھ کے زیراہتمام پروفیسر خورشید احمد اور محمودالحسن چودھدری کے تعزیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر خالد محمود خان،ڈپتی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان وقاض انجم جعفری،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردارزاہد رفیق،پروفیسر ظفرحسن ظفر سمیت دیگر قائدین کا خطاب کیا اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ پروفیسر خورشید احمد ایک مہتاب کی حیثیت  رکھنے والی اقامت دین کی جدوجہد کرنے والی مضبوط اور توانا آواز مولانا سید ابو الاعلی مودودی علیہ الرحمہ کے شاگرد اوردست راست تھے، پروفیسر خورشید احمد  بجا طور پر ایسی قدآور علمی اور ویژنری شخصیت کے طور پر دنیا میں جیے کہ آج دنیا ان کومس کرتی ہے ایک ایسی شخصیت کہ جس کو رب العالمین نے انتہا درجے کا بلند پایا علمی انسان بنایا ہو،پروفیسر خورشید احمد ایک محقیق،مفکر،ماہر معاشیاتبطور خاص اسلامی معیشت پر ایک اٹھارٹی کا درجہ رکھنے والے شخص تھے اور ساتھ ساتھ وہ امانت داراور دیانتدار سیاستدان بھی  تھے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک ہی وقت میں مبلغ بھی تھے اور قائد بھی تھے یہ ساری ٹریڈز اللہ تعالی نے ان کے اندر رکھیں تھیں ایسے بہت کم لوگ آپ کو ملیں گے جن کو اللہ رب العالمین نے کمال صلاحیتیوں سے نواز اہو اور وہ اپنی ان کمال صلاحیتوں کو پوری فیاضی کے ساتھ بروئے کار لارہاہو پروفیسر خورشید احمد بھی اللہ کے شکر گزاربن کررہے پروفیسرخورشید احمدنے اللہ کی ان عطاؤں کا بھی پوری فیاضی کے ساتھ انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کیا۔
 260 کتابوں کے مصنف اور مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی تفہیم القران کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والی شخصیت اور اسلامی معیشت پر صرف کتاب ہی نہیں لکھی بلکہ بہت درجنوں یونیورسٹیز میں جا کر لیکچر دینے والی ہستی اور پھر تقریبا چار ایسی بڑی یونیورسٹیاں ہیں جنہوں نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا ایک ممتاز مقام بھی عطا کیا اور شاہ فیصل ایوارڈ جیسا ایک بین الاقوامی ایوارڈ ملامولانا مودودی کے بعد جماعت اسلامی کی صفوں کا یہ دوسرا بڑا انسان ہے عالی دماغ ہمارا بزرگ کہ جس کو ان کے اسلامی خدمت کے اعتراف کے طور پر شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا اسی طرح اسلامی ا دنیا کے دیگر جتنے ممتاز ادارے ہیں اس میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ہو یا کوئی اور ادارہ ہو اور بہت بڑی بڑی یونیورسٹیز ہوں ان کے بہت سارے بورڈز کے ممبر رہنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے اس تخلیقی کام کو اس قدر اگے بڑھایا کہ جس کو اس مختصر وقت میں تذکرہ کرنا مشکل ہے میں سمجھتا ہوں کہ پروفیسر خورشید صاحب جہاں تقریبا کوئی 16 سال کے قریب سینٹ کے ممبر بھی رہے پاکستان میں ان کا کنٹریبیوشن ہے اسلامی سوسائٹی کے خد و خال کو نمایاں کرنے کے لیے اقامت دین کی ضرورت پاکستانی معاشرے کے لیے واضع کرنے میں ان کا جو کردار رہا ہے وہ بھی بہت مثالی ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہاکہ پروفیسر خورشید احمد اس اعتبار سے بھی بہت ممتاز مقام رکھتے ہیں کہ ان کی ذات سے بہت سارے اداروں کی تخلیق جڑی ہوئی ہے ایک طرف انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسڈیزجیسا  معتبر ادارہ پاکستانی قوم کو بنا کر دیا جو ہمارے سماج،سیاست اور دفاعی حکمت عملی کے محاذوں پر کام کررہاہے۔یہ ادارہ پاکستان کی حکومت اور دیگر ہم اثر اسلامی دنیا کے ممالک میں ان کو بیسیوں سال سے اپنی خدمات ایک پالیسی فریم ورک کی صورت میں بنا کر پیش کر رہا ہے یہ اتنا بڑا کام ہے جوپروفیسر خورشید احمد نے کیاشاہد ہی کسی اور شخصیت نے کیاہو۔اسی طرح آزاد کشمیر میں ریڈ فاؤنڈیش ہو یا غزالی ایجوکیشن جو پورے ملک میں اس وقت تعلیم کا نیٹ ورک ہے بنیادی طورپر یہ آئیڈیا بھی پروفیسر خورشید احمد کا تھا۔راقم کوبطورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اور مختلف ذمہ داریوں پر رہتے ہیں مرکزی مجلس شوریٰ ہویا کشمیرکمیٹی کے جلاس پروفیسر خورشید احمد کے قریب رہنے کا موقع ملا۔ سچی بات یہ کہ  میں جب ان کی مجلس میں بیٹھتا تو ان کے شاگرد کے طور پربیٹھتا مجھے بہت کچھ سیکھنے کوملتا،میں اس شخصیت سے بے حدمتاثر ہوتا۔
  تحریک آزادی کشمیر کے لیے کی جانے والی جدوجہد پرانی اور مشکل ترین ہے اس حوالے سے مکار دشمن ہندوستان  نے ہمیشہ مکروفریب کی حکمت عملی اپنائی اور کشمیریوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کیں مگر اس حوالے سے جب بھی پروفیسر خورشید احمد کے ساتھ بیٹھتے تو وہ ہمیشہ نئی اور ایسی حکمت عملی بتاتے کہ مایوسیوں کے بادل چھٹ جاتے اور ہر طرح کی مایوسی امید میں بدل جاتی۔انھوں نے کہاکہ پروفیسر خورشید احمد 
  کشمیری قیادت کو درست سمیت رہنمائی کرتے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑے بڑے لیجنڈز اور بڑی بڑی سفارتی مہارتیں  رکھنے  جب پروفیسر خورشید احمد کے پاس بیٹھتے تو یوں محسوس ہوتا کہ کوئی نئی چیز نیا اسلوب اور نئی حکمت عملی سیکھ کر اٹھے ہیں۔میں  بطور خاص اس کو ہائی لائٹ کرنا چاہوں گا کہ کشمیر کے حوالے سے جہاں پروفیسر صاحب نے بہت ساری کتابیں لکھیں جہاں پروفیسر صاحب نے بہت سارے سیمینارز کیے جہاں پروفیسر صاحب نے بین الاقوامی محاذ پر اس کی ایڈوکیسی کا حق ادا کرنے کی کوشش کی وہاں کشمیر کی ہر سطح کی قیادت کو نیا  وژن دینے نئی حکمت عملی اور خاص کر دشمن کی حکمت عملی کو سمجھ کر ا س کے جواب میں جو حکمت عملی اپنانے کی طرف متوجہ کیا یہ انہی کا خاصہ ہے۔پروفیسر خورشید صاحب کی جو کمٹمنٹ کشمیر کے لیے کشمیری قیادت کے ساتھ جو ان کا تعلق اور واسطہ رہا ہے  وہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔اسی طرح پروفیسر صاحب نے افغان جہاد میں بھی بڑی فکری آبیاری کی  اس وقت بھی بطور سینیٹر انہوں نے روس کے مظالم کے خلاف پاکستان کے اہل دانش،سول سوسائٹی کو اور سیاست دانوں کو تیار کیاکہ مظلوموں کی حمایت کی جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کی آزادی اور وہاں اسلامی نظام کے نفاذ کی کوششیں ہوں یا کشمیر کی آزادی اور وہاں اسلامی نظام قیام کے لیے جدوجہد میں پروفیسر احمد کا کردارروشن باب ہے۔پاکستان میں اسلامی نظام کاقیام پروفیسر صاحب کا خواب تھے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان کے یہ سارے خواب باقی خوابوں کی طرح شرمندہ تعبیر کرے۔
 میں بطور ایک نظریاتی کارکن کے بھی یہ سبق سیکھا کہ دور دور تک ایک نظریے کے غلبے کے کوئی اثار بھی نظر نہ آتے ہوں لیکن ایک بندہ اپنی زندگی کے پورے 93 برس وہ اس چیز سے بے نیاز ہو کر لگا دے کہ کب ہم ایک غالب جماعت کا روپ دھارتے ہیں لیکن اس سے بے نیاز ہو کر ہر روز وہ اپنے دن کا اغاز ایسے کریں کہ ٓاج ہی کے کام کے نتیجے میں غلبہ حاصل ہوگا اور وہ اپنی صلاحیت کے اور اپنی ہمت کے سارے قطرے نچوڑ کر رکھ دے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ انتھک سٹائل اور یہ وہ ٹاسک جیزنگ والا سٹائل اور یہ وہ اپنے اہداف کا تعقب کرنے والا سٹائل دنیا میں کسی بھی تحریکی انسان نے کسی بھی نظریاتی لیڈر اور کارکن نے اگر منزل حاصل کرنی ہے منزل کا پتہ لشکر کے باقی لوگوں کو دینا ہے تو پروفیسر خورشیدا حمد ان کے لیے مشعل راہ ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ پروفیسر خورشید احمداور محمودالحسن چوھدری کی خدمات تاریخ  کا روشن باب ہیں ایسی شخصیات خال خال پیدا ہوتی ہیں،ان کی رحلت ہیں وقاض انجم جعفری نے کہاکہ ایسی مثالی شخصیات جنھوں نے اپنی زندگی کے سارے لمحات تحریک اسلامی کے لیے وقف کیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر