پاکستان کی جیت پر 130کشمیر ی طلبہ کو ہندوستان کی یونیورسٹیوں سے جشن منانے پر نکالنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}Chaudhary Mehmood ul Hassanپاکستان کی جیت پر 130کشمیر ی طلبہ کو ہندوستان کی یونیورسٹیوں سے جشن منانے پر نکالنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،محمود الحسن چودھری {/AF}

پاکستان کی جیت پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کو یونیورسٹیوں سے نکال کر ہندوستان کا جمہوری چہرہ سامنے آ گیا ہے،پاکستان نے جس طرح کرکٹ کے میدان میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح کشمیر سے بھی شکست دے کر نکالے گا،طاقت کے بل بوتے پر ہندوستان کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب جماعت اسلامی کا نصب العین ہے کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت پر خوشیاں منانے والے 130کشمیری طلبہ کو ہندوستان نے یونیورسٹیوں سے نکال کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے،ہندوستان کو کشمیریوں کی خوشیاں قبول نہیں ہیں مگر کشمیری بھی کسی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہندوستانی حکومت نے اپنی یونیورسٹیوں سے کشمیری طلبہ کو نکال کر اپنا جمہوری چہرہ دنیا کو دیکھا دیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کے میدان میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح کشمیری بھی ہندوستان کو شکست سے دوچار کر کے کشمیر سے نکلنے پرمجبور کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں طاقت کے بل بوتے پر ہندوستان کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب جماعت اسلامی کا نصب العین ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ممبر سازی مہم اور وارڈ کی سطح پر تنظیم قائم کرنے کے عمل کو تیز کریں،ملک و ملت کو مسائل کی دلدل سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر