{AF}
سراج الحق آج مظفرآباد میں 34اسلامی تحریکوں کے قائدین کا مشترکہ کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام لائیں گے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے بھارت کے عزائم پوری قوم و سیاسی جماعتیں مل کر ناکام بنائیں مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے ہم نے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے جب بھی صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئیں ہم نے مہاجرین کے مسائل اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے امبور مہاجرکیمپ،چہلہ بانڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد بخاری،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب ان کی آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور بیس کیمپ نے کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو دنیا میں کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ملے گا جو مقبوضہ کشمیر میں اس کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرے انہوں نے کہا کہ آج 5فروری پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں وہ بھرپور انداز سے بھارت سے نفرت اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ آج تمام اسلامی تحریکوں کے قائدین پوری دنیا میں کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء قربان کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے انتہا پسندانہ عزائم اور کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا اور مسلم تشخص کو ختم کرنے جیسے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج مظفرآباد میں کشمیریوں کو حوصلے کا پیغا م دیں اور قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیا کرنے کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور اوباما گٹھ جوڑ میں پاکستان کی سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے چینی پیدا کر دی ہے ان سے بھی عہدہر برا ہونے کے لیے تمام سیاسی اور عسکری قیادت کو مل کر حکمت عملی بنانی اور اپنانا ہو گی ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان عالمی سطح پر سفارتی مہم شروع کرے انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی برادری اقوا م متحدہ اور او آئی سی اس کا نوٹس لیں۔