{AF}
عبدالرشید ترابی کا بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف حالیہ حکومتی اقدامات کے حوالے سےOICاور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے نام خط{/AF}
بنگلہ دیش حکومت جماعت اسلامی اور اس کی قیادت کا خاتمہ کر کے بنگلہ دیش کو سیکولر بھارتی کالونی بنانا چاہتی ہے،عبدالرشید ترابی OICاور رابطہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل اس نا انصافی پر مبنی اس عمل کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں بڑی دینی اور سیاسی قوت ہے جس نے بنگلہ کے معاشرے اور سماج کی بڑی خدمت کی ہے،نظام کی تبدیلی کے لئے پر امن جدوجہد کرتی رہی،گذشتہ تیں دہائیوں سے پارلیمنٹ اور حکومت میں نمائندگی کرتی رہی،جماعت اسلامی کے قائدین پروفیسر غلام اعظم اور دلاور صرف بنگلہ دیش کے ہی نہیں پوری امت اور بین الاقوامی اسلامی تحریکوں کے مستند قائدین ہیں راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی اور OICکے سیکرٹری جنرل کے نام خطوط تحریر کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خطوط کے مندرجات میں عبدالرشید ترابی نے لکھا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کی قیادت کا خاتمہ کر کے بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت بنگلہ دیش کو سیکولر بھارتی کالونی میں تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔بنگلہ دیش ایک بڑا مسلم آبادی رکھنے والا ملک ہے یہاں دینی قوتوں کا بڑا اثر ہے۔ان دینی قوتوں کا خاتمہ کر کے سیکولر ازم کا نفاذکر کے دین کو سر نگوں کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے حکومت نے جماعت اسلامی کے قائدین پروفیسر غلام اعظم اور دلاور کو سزائے موت سنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔عبدالرشید ترابی نے رابطہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ محسن الترکی اور OICکے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت پر سیاسی اور سفارتی دباﺅ بڑھائے تا کہ یہ حکومت گھناونے اقدامات سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ قائدین کو جو موت کی سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں عدل و انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پامال کیا گیا ہے۔اس پر بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کے ماہرین قانون اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے OICکے ممبر ممالک اور تنظیمیں اس کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش ایک بڑی سیاسی قوت ہے جس نے بنگلہ دیش کے معاشرے اور سماج کی بڑی خدمت کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ پروفیسر غلام اعظم سمیت دیگر قائدین بنگلہ دیش کے بلکہ پوری امت اور بین الاقوامی اسلامی تحریکوں کے قائد ہیں ان کے خلاف بے بنیادمقدمات کا نوٹس لیا جائے۔