عبدالرشید ترابی کی OICکے زیر انتظام پوری دنیا میں رفاہی ،فلاحی اور انسانی حقوق کے اداروں کے چیئرمین علی کرد سے اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی OICکے زیر انتظام پوری دنیا میں رفاہی ،فلاحی اور انسانی حقوق کے اداروں کے چیئرمین علی کرد سے اہم ملاقات {/AF}

ہندوستان کے عزائم صرف کشمیریوں کے خلاف نہیں پوری انسانیت اور عالم اسلام کے خلاف ہیں،عبدالرشید ترابی OICکے زیر انتظام این جی اوز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیرپر ایک عالمی کانفرنس منعقد کی جائے،او آئی سی کی چھتری تلے کام کرنے والی این جی اوز خود مقبوضہ کشمیرجاکر مظالم کااپنی انکھوں سے مشاہد ہ کریں اور مظلوموں کو ریلیف فراہم کریں،آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ سمیت دیگر فلاحی اور سماجی منصوبوں پر کام کریں،کشمیر امت مسلمہ کا حصہ ہے ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہاہے،عالمی برداری اور سلا متی کونسل مشرقی تمیور،جنوبی سوڈان میں قرارداددیں پاس کر کے پہنچ گئی اور آزادی دلوادی اس لیے کے وہاں کے رہنے والے مسلمان کم تھے،ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بدترین مظالم ڈھارہاہے اور سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری نے چپ سادی ہوئی ہے،امت کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑے استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے OICکے زیر انتظام پوری دنیامیں فلاحی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے چیئرمین علی کرد سے اہم ملاقات کی اور ان کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال اور ہندوستانی مظالم سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ سمیت دیگر منصوبوں پر بھی بات جیت کی۔عبدالرشید ترابی نے علی کرد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے عزائم صرف کشمیریوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری انسانیت اور عالم اسلام کے خلاف ہیں،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری اور پاکستان کو معاشی اورسیاسی طورپر عدم استحکام کا شکار کرنے کا ہر حربہ استعمال کررہاہے پاکستان کو بیرونی سطح پر بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اسرائیل سے مل کر عربوں کے خلا ف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے بنگلہ دیش میں خطرنا ک سازش کررہاہے،افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری کررہاہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی کی این جی اوز مسئلہ کشمیرپر ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں،اس سے قبل وہ خو دمقبوضہ کشمیرجائیں اور وہاں کے مظالم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں،اگر ہندوستان ا ن کو جانے کی اجازت نہیں دے گا تو پھر یہ این جی اوز فلسطین کے فریڈم فلوٹیلا طرز کا کوئی کاروان لے کر جائیں جس میں ادویا ت بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ایشیا شامل ہوں،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا اوآئی سی کی این جی اوز کا فرض ہے،ہندوستان ان کو مسلمان سمجھ کر سز ا درہاہے اور اس پر عالمی برادری خاموش ہے اس خاموشی سے ہندوستان کو اور شہ مل رہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیر امت مسلمہ کا حصہ ہے ،عالمی برداری اور سلا متی کونسل مشرقی تمیور،جنوبی سوڈان میں قرارداددیں پاس کر کے پہنچ گئی اور آزادی دلوادی اس لیے کے وہاں کے رہنے والے مسلمان کم تھے،ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بدترین مظالم ڈھارہاہے اور سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری نے چپ سادی ہوئی ہے،امت کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑے،عبدالرشید ترابی نے علی کرد کو بتایا کہ کشمیری بھائی آپ بھائیوں سے امید رکھتے ہیں کہ آپ ان کی مدد رکریں گے و ہ اپنے حق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری اقوامتحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس حق کا وعدہ خود ہندوستان نے کیا ہواہے۔اس موقع پر علی کرد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایاکہ وہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کے لیے آپ کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر