نوجوانوں کو بے مقصدیت سے نکال کر بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

نوجوانوں کو بے مقصدیت سے نکال کر بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

عباس پور:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگ بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ نوجوانوں کو بے مقصدیت سے نکال کر بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے نوجوانوں کو جدید ٹکنالوجی سے لیس اور ہنر مند بنانے کے لیے کام کا آغاز کردیاہے،نوجوان جدید ٹکنالوجی سے لیس اور ہنرمند ہوں گے تو ہمارا کل بنے گے،الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن سات ایریاز میں شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرکے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے دائرے کو اور بڑھائے،جماعت اسلامی بنو قبل طرز پر پروگرام شروع کرکے 50ہزار نوجوانوں کو ہنر مندبنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت فاؤ نڈیشن کے زیرا ہتمام  سائبرسکل سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ سیاسی مافیہ نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا،آزادخطے کا باصلاحیت نوجوان جو اپنی قوم کو عروج بخش سکتاتھا مایوس ہوکر ملک سے باہر دربانی پر مجبور ہے،جو یہاں ہی ان کو سیاسی مافیہ نے بے توقیر کیاہواہے سفارش اور رشوت کے کلچر نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہواہے،جماعت اسلامی اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے،قوم کے نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بنے جماعت اسلامی نوجوانو ں کے حقوق کے حصول کے لیے جان کی بازی بھی لگائے گی۔انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں ظلم کا نظام ہے ناہل قیادت اور  باطل نظام ہمارے مسائل کی جڑہے جماعت اسلامی آزا دخطوں کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر