noor ul bari

جماعت اسلامی آزاد کشمیراور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کشمیری مہاجرین کی امداد کررہے ہیں،راجہ فاضل تبسم،نورالباری

سوات:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی نائب امیر وامیر حلقہ مہاجرین پاکستان راجہ فاضل تبسم اور مرکزی نائب امیر نورالباری نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیراور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کشمیری مہاجرین کی امداد کررہے ہیں حکومت آزاد کشمیربھی مہاجرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ کے پی کے میں متاثرہ کشمیری مہاجرین کی بستیوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے امیر عطالرحما ن چوہان بھی ہمراہ تھے،راجہ فاضل تبسم  نے کہاکہ کے پی کی پنجاب اور سند ھ میں سیلاب سے بڑی تعداد میں کشمیری مہاجرین بھی متاثرہوئے ہیں پاکستا ن جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بلاتخصیص خدمت کررہے ہیں مگر آزاد کشمیر کی حکومت اور جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی مدد کریں،جماعت اسلامی اول روز سے مہاجرین کی خدمت کررہی ہے پاکستان میں مقیم مہاجرین کشمیر مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کے نام پر سکیم خوروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،اس موقع پر مہاجرین کے نمائندوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یہاں مہاجرین کی مدد کریں۔اپنے دورے کے دوران میں وفد نے مہاجرین کوفوری ریلیف فراہم کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر