22اکتوبر باغ میں سراج الحق کا عوامی جلسہ عام اور ڈھیرکوٹ سے باغ تک کشمیرریلی نظام کی تبدیلی ور کشمیرکی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی،ارشدندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem22اکتوبر باغ میں سراج الحق کا عوامی جلسہ عام اور ڈھیرکوٹ سے باغ تک کشمیرریلی نظام کی تبدیلی ور کشمیرکی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی،ارشدندیم ایڈووکیٹ {/AF}

 راولپنڈی میں مقیم باغ سے تعلق رکھنے والی جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل امیدواران ممبران اور کارکنان بھرپور اندازسے شریک ہوں،پروگرام سے قبل اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام کو شریک کروائیں،ہندوستان کی جارحیت مقبوضہ کشمیرمیں متاثرین سیلاب سے توجہ ہٹانے اور پاکستان کو سبق سیکھانے کے لیے کررہاہے ،کشمیرکا بچہ بچہ باغ میں ہندوستان کو پیغام دے گا راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ 22 اکتوبر کو باغ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ عام اورڈھیرکوٹ سے باغ تک منفرد کشمیرریلی ہوگی جس کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم باغ سے تعلق رکھنے والی اراکین جنرل کونسل ،ممبران امیدواران اور حامیان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا باغ میں جماعت اسلامی کا عوامی جلسہ عوام نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،انھوں نے کہاکہ راولپنڈی میں مقیم باغ سے تعلق رکھنے والی جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل امیدواران ممبران اور کارکنان بھرپور اندازسے شریک ہوں،پروگرام سے قبل اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام کو شریک کروائیں،ہندوستان کی جارحیت مقبوضہ کشمیرمیں متاثرین سیلاب سے توجہ ہٹانے اور پاکستان کو سبق سیکھانے کے لیے کررہاہے ،کشمیرکا بچہ بچہ باغ میں ہندوستان کو پیغام دے گا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ کارکن ایک ایک فرد اور گھر تک دعوت پہنچائیں اور باغ کے عوام تما م پارٹیوں سے بالاتر ہوکر قومی لیڈر اور کشمیریوں کے حقیقی پشتبان سراج الحق کا شاندار استقبال کریں،انھوں نے کہاکہ سراج الحق کے دادا 1947کے جہاد میں شریک ہوئے اور جام شہاد ت نوش فرمایا اور ان کی قبر آج بھی باغ کے گاؤں نانگاپیر پر موجود ہ ہے،22اکتوبر کو ایک بار پھر ہندوستان کو پیغام دیا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر