8فروری کو باغ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس بھرپور انداز سے منائیں گے، نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiq8فروری کو باغ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس بھرپور انداز سے منائیں گے، نثار احمد شائق{/AF}

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ 8فروری کو باغ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس بھرپور انداز سے منائیں گے کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،امیر جمعیت علماء جموں کشمیر کے امیر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری،امیر جمعیت علماء اسلام مولانا سعید یوسف سمیت دیگر علماء کرام خصوؔصی طور پر شرکت کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فرانس کے اخبار نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے 2ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیا ہے انہوں نے کہاکہ انبیاء کرام کے ناموس کی حفاظت کے لیے مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے اقوام متحدہ اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل تیار کرے تا کہ دنیا میں امن قائم ہو سکے اس طرح کے خاکے تیار کرنے والے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ باغ تعلیم القرآن میں یہ عظیم الشان کانفرنس مغرب کو پیغام دے گی کہ وہ متعصبانہ رویہ ترک کرے اہل باغ اس کانفرنس میں بلا تفریق شریک ہوں اور تحفظ ناموس ریاست کے لیے تعلیم القرآن میں کانفرنس میں شریک ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر