{AF}
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف مظفرآباد آمد کے موقع پر متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
نواز شریف کا دورہ مظفرآباد خوش آئند ہے ،آواران کے متاثرین کے لیے آپ نے جو پیکج دیا وہ اس پر پوری قوم خوش ہے،متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اسی طرح کے پیکج کا اعلان کریں یا کم از کم ان کی وہ رقم جو عالمی برادری متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے دی تھی وہ واپس کرنے کے لیے عملی اقدام کریں،منگلا ڈیم کے متاثرین کے مسائل بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،آزاد خطے کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی مظفرآباد آمد خوش آئند ہے اس موقع پر وہ متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،نورالباری،شیخ عقیل الرحمن،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آوران بلوچستان کے متاثرین کے لیے اچھے پیکج کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے اسی طرح متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اسی طرح کے کسی پیکج کا اعلان کریں یا کم از کم متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے جو عالمی برادری نے ان کی بحالی کے لیے دیے تھے جو سابقہ حکومت واپس لے گئی ہے اس کی واپسی کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 2000ہزار سے زائد سکول بچیوں اور بچوں کے چھتوں سے محروم ہیں شدید سردی اور شدید گرمی میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ،مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ کے ماسٹر پلان تشنہ ہیں،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں ،ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں،بنیادی انفراسٹکچر تباہ ہو چکا ہے،جس کی بحالی تا حال نہیں ہوئی ان کی بحالی کے لیے آپ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ آپ نے سابقہ دور میں اعلان کیا تھا کہ مظفرآباد میں گیس فراہم کریں گے اس پر بھی عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے متاثرین منگلا کے مسائل فوری حل طلب ہیں،اہل میرپور نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں دو بار ڈبو دی ہیں ان کے مسائل پر فوری تو جہ دی جائے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے متثنیٰ قرار دیا جائے یہ خطہ 1500میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے مگر اس کی ضرورت صرف 300ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کا کام رکا ہوا ہے حکومت متاثرین زلزلہ کے پیسے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ مزید بجٹ بھی فراہم کرے تا کہ مسائل حل ہو سکیں۔