مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا محمد انور رکن الدین نے آل پارٹیز کانفرنس کی حمایت کا اعلان کر دیا متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کیے جائیں،انور رکن الدین

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا محمد انور رکن الدین نے آل پارٹیز کانفرنس کی حمایت کا اعلان کر دیا متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کیے جائیں،انور رکن الدین{/AF}

 راولپنڈی( پ ر) آل پارٹیز کانفرنس کے چئیرمین اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں وکشمیر کے امیر مولانا انور رکن الدین نے اعلان کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس متاثرین زلزلہ اور 55ارب روپے کی واپسی کے لیے جو بھی لائحہ عمل دے گی ہم اس کی حمایت کریں گے،اس موقع پر مولانا رکن الدین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انتخابات کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کی بھرپور حمایت اور تعاون کریں گے اب ان کے لیے موقع ہے کہ وہ پہلی فرصت میں متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کریں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے متاثرین کے حقوق صلب کیے نواز شریف اس کی تلافی کریں،اس موقع پر شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ 2000ہزار سے زائد سکول بچیوں اور بچوں کے چھتوں سے محروم ہیں شدید سردی اور شدید گرمی میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ،مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ کے ماسٹر پلان تشنہ ہیں،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں ،ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں،بنیادی انفراسٹکچر تباہ ہو چکا ہے،جس کی بحالی تا حال نہیں ہوئی ان کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سابقہ دور میں اعلان کیا تھا کہ مظفرآباد میں گیس فراہم کریں گے اس پر بھی عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے متاثرین منگلا کے مسائل فوری حل طلب ہیں،اہل میرپور نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں دو بار ڈبو دی ہیں ان کے مسائل پر فوری تو جہ دی جائے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے متثنیٰ قرار دیا جائے یہ خطہ 1500میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے مگر اس کی ضرورت صرف 300ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کا کام رکا ہوا ہے حکومت متاثرین زلزلہ کے پیسے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ مزید بجٹ بھی فراہم کرے تا کہ مسائل حل ہو سکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر