ہندوستان اور اسرائیل تیزی سے اپنے انجام کی گامزن ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ حماس کے قائدین اور فلسطینی عوام نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کرکے قرون اولیٰ کی یادیں تازہ کردی ہے،ہندوستان اور اسرائیل تیزی سے اپنے انجام کی گامزن ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران اغیار کی آلہ کاری ترک کردی تو یہ گھنٹوں کی مارہیں،پوری کشمیری قوم اہل فلسطین کے ساتھ ہے،اسلامی کے حکمران مغرب کے آلہ کاربننے کی بجائے قبلہ اول کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں،اوآئی سی کے قیام کا مقصد ہی قبلہ اول کی آزادی تھا تو پھر یہ حکمران کیوں خاموش ہیں،مہذیب دنیا کے سامنے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو خون پانی کی طرح بہارہاہے جو لمحہ فکریہ ہے،حق آزادی انسان کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے ہندوستان اور اسرائیل نے تین کروڑ انسانوں کو اس حق سے محروم کررکھاہے،اسماعیل ھنیہ کی شہادت ہو یاسید علی گیلانی کی کشمیریوں اور فلسطینیوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ غلام نہیں رہیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حماس کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کا،امیر جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کشمیرجماعت کے مرکز میں نماز جنازہ پڑھائی،اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی ادارے کشمیریوں اورفلسطینیوں کو حق آزاد ی نہیں دلاتے تو یہ کروڑ انسانی اپنے حق کے حصول کے لیے حق مزاحمت کا اختیار کریں گے،کشمیریوں اور فلسطینیوں کوحق مزاحمت اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارداددوں نے دے رکھاہے،کروڑوں انسانوں نے جب حق مزاحمت استعمال کیاتو پھر دنیا کے امن قائم نہیں سکے گا،دنیا کے امن کی ضمانت کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کاحل ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرحماس کی قیادت اوراہل فلسطین سے اظہارتعزیت کرتی ہے اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر