کشمیری قیادت کا کشمیر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس 17مئی کو پورے آزاد کشمیرمیں شہداء کشمیرکے لیے یوم دعا اور تجدید عہد کا اعلان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیری قیادت کا کشمیر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس 17مئی کو پورے آزاد کشمیرمیں شہداء کشمیرکے لیے یوم دعا اور تجدید عہد کا اعلان {/AF}

کشمیری قیادت کا کشمیر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس 17مئی کو پورے آزاد کشمیرمیں شہداء کشمیرکے لیے یوم دعا اور تجدید عہد کا اعلان

آزاد کشمیرکے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ز پر تمام جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر یوم دعا میں شریک ہوں،جمعہ کے خطبات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور پوری قوم کشمیر کی آزادی تک شہداء کے خون سے وفاکرنے کا عہد کرے،مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ یوم شہداء 16مئی سے 22مئی تک منانے کا علان کیا گیاہے،کشمیری قیادت نے مقبوضہ کشمیرکے ہفتہ شہداء منانے کے فیصلے کی توثیق کی ہے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری شہداء کے ایام کو منائیں گے21مئی کو اسلام آباد جبکہ 22مئی کو مظفرآباد پریس کلب میں شہداء کی یاد میں سیمینار منعقد کیا جائے گا،
اسلام آباد(پ ر)کشمیر قیادت کامشاورتی اجلاس کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا ،جس میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،یوسف نسیم،پرویز احمد ایڈووکیٹ،سید فیض حسین نقشبندی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ہمیں کسی مشکل وقت میں ان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ان کے ساتھ مل کر خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنا کر شہداء کے ورثا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہو گی ان کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کو کامیاب کرنا ہو گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈرقانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال نہایت تشویش ناک ہے،نہتے کشمیری اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر رہے ہیں،نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت کشمیر یوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے،تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے ہمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہو گی اجلاس میں عبدالرشید ترابی کی تجویز پر17مئی کو آزاد کشمیر بھر میں شہدا کشمیر کے لیے یوم دعا اور تجدید عہد کا اعلان کیا،آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ز پر تمام جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر یوم دعا میں شریک ہوں،جمعہ کے خطبات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور پوری قوم کشمیر کی آزادی تک شہداء کے خون سے وفاکرنے کا عہد کرے،مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ یوم شہداء 16مئی سے 22مئی تک منانے کا علان کیا گیاہے،کشمیری قیادت نے مقبوضہ کشمیرکے ہفتہ شہداء منانے کے فیصلے کی توثیق کی ہے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری شہداء کے ایام کو منائیں گے،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ21مئی کو اسلام آباد میں حریت کانفرنس(میر واعظ) کے زیر اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس ہو گا جبکہ 22مئی کو مظفرآباد پریس کلب میں شہداء کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار ہو گا،اجلاس میں طے ہوا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی محاز پر اور بیرون ملک کشمیریوں کو متحرک کرنے کا اہتمام کیا جائے گا،اس بات پر کشمیری قیادت کا اتفاق ہو ا کہ حق خود اردایت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر