Dr Muhammad Mushtaq Khan

نریندر مودی نے 1 کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ 6 برسوں سے یرغمال بنا رکھا ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی ازاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے 1 کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ 6 برسوں سے یرغمال بنا رکھا ہے ہندوستان کی 10 لاکھ قابض فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے عالمی برادری نوٹس لے۔2 فروری کو حافظ نعیم الرحمان کا کشمیر مارچ سے خطاب آزادی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا اہلیان مظفرآباد حافظ نعیم الرحمان کا شاندار استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا مودی نے مقبوضہ کشمیر میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے خواتین اور بچوں کی آہ وفغاں بھی باہر نہیں آسکتی۔سرینگر کا رول مظفراباد شفٹ ہو چکا ہے بیس کیمپ کی حکومت عوام اور تمام سیاسی مذہبی پارٹیاں اپنا کردار اداکریں تاکہ آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کیا جا سکے۔کشمیری مودی کو شکست دیں گے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں کو ہندوستان طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر