اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کے زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کا جلاس جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکز اسلام آباد میں منعقدہوا جلاس میں نئے سیشن کے لیے مولانا امتیاز صدیقی کو صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیراور قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ کو سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل آزا دکشمیرمنتخب کیاگیا،اجلاس میں آزاد کشمیرکی 17مذہبی جماعتوں نے شرکت کی،،امیر جمعیت علماء جموں وکشمیر،مولانا امتیاعباسی،دانیال شہاب مدنی،عبدالرحمان،جموں وکشمیریونائیڈ موومنٹ،ڈاکٹر محمد الیاس،ا؛میرمرکزی جمعیت اہل الحدیث آزاد کشمیر،سید فرید عباس نقوی،جعفریہ سپریم کونسل،سردار خان عبدلقیوم خان،نائب صدور منتخب ہوئے،ڈاکٹر یاسرسبزواری،سید عتیق لرحمان،علامہ وزیرقاظمی،جب کہ ڈپٹی سیکرٹیز قاضی محمد سہیل قریشی،سنی تحریک،سید مدثر بخاری،ڈاکٹر عابد قریشی،مفتی احتشام الحق،صاحبزادہ حسیب، کو مقررکیاگیا ،سیکرٹری اطاعات،راجہ ذاکرخان،سیکرٹری مالیات مولانا یونس شاکر مقررکیے گئے،اجلاس میں مشترکہ طورپر غزہ اور مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے علامیہ جاری ہوا،اس موقعمرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل پاکستان ناصرعباس، پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان،سابق صدر ملی یکجہتی کونسل سرداراعجاز افضل خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل بدتدین جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامی کونسل کی قرارداددوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اہل فلسطین نے نہتے ہوتے ہوئے اسرائیل کو شکست دی ہے اور اب اس شکست کے خلاف ٹرمپ اسرائیل کو چھتری فراہم کررہاہے،انھوں نے کہاکہ امت کے سارے مسائل کاحل باہم اتحاد اور اتفاق میں مضمر ہے،دشمن امت کی بے اتفاقی سے فائدہ اٹھارہاہے،قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیاہے اور اسرائیل کو مغرب کا ناجائز بچہ کہاہے پاکستان کے عوام قائد کے موقف کے ساتھ ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ اسرائیل اور ہندوستان مغربی طاغوت کی نشانیاں ہیں جو مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں اسرائیل کا غرور کو حماس نے خاک میں ملایادیااور ہندوستان کا غرور کشمیری خاک میں ملارہے ہیں،اس وقت امت کے اتحاد کی ضرورت ہے،اجلاس دکے مشترکہ اعلامیہ میں لکھاگیاہے ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیرکے اور غزہ کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کی تحسین کرتاہے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ہندوستان کشمیریوں کو حق فراہم کرے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،اہل غزہ نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کرکے اسرائیل کو شکست دی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کی شکست کو چھتری فراہم کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہاہے جس سے لگتاہے کہ ٹرمپ کو ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،اس بیان کے بعد ٹرمپ دنیا میں نفرت کانشان بنا رہاہے،اعلامیہ میں لکھاگیاہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آئینی اورسیاسی مسائل حل کرے۔