اسلام آباد:جماعت اسلامی گلگت بلتستان ضلع استورکے زیراہتمام لیڈر شپ ورکشاپ کاانعقاد ہوا،ورکشاپ میں پاکستا ن آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے قائدین نے خطاب کیا،حلقہ 1ستور میں الیکشن جیتنے کی حکمت پر غور کیاگیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیرگلگت بلتستان اور امیدوار حلقہ 2استور مولانا عبدالسمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ضؒع ستور میں بنو قابل پروگرام کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی اور سائبریکلز سیکھاکر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،پبلک ایڈکیمٹیاں قائم کرکے عوام کے مسائل حل کرائے گی،پینے کے صاف پانی کااہتمام کرے گی خواتین کی تعلیم کے لیے الگ جامعات اور کالجز قائم کرئے گی ہر بستی تک پکی روڈ کا اہتمام کر ے گی،خاصل کر بے روزگارکا خاتمہ کریں گے،ہسپتال بنائے گی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فری میڈیکل یونٹ کے ذریعے عوام کا مفت اعلاج کریں گے،خواتین کے لیے الگ ہسپتال بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حلقہ استور 1میں یونیورسٹی کیمپس قائم کر ے گی،عوام نے اعتماد کیاتو شونٹر ٹنل کو مکمل کرائیں گے،عوام نے 77برسوں سے دیکھ لیاہے کہ یہ قیادت عوام کے مسائل حل کرانے میں ناکام رہی ہے اور آئندہ بھی اس قیادت سے کوئی امید باقی نہیں ہے،حل صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ کرے گی،اتحاد اور اتفاق پید اکر ے گی۔