تحریک کشمیر کے مرکزی رہنماؤں صدر تحریک کشمیر برطانیہ محمد غالب کی قیادت میں 28مئی کو برسلز روانہ ہو گیا ہے ۔

{AF}mohammad-ghalib-tkbتحریک کشمیر کے مرکزی رہنماؤں صدر تحریک کشمیر برطانیہ محمد غالب کی قیادت میں 28مئی کو برسلز روانہ ہو گیا ہے ۔{/AF}

برمنگھم ( پ ر ) یورپین پارلیمنٹ میں شروع کشمیر ویک کے پروگرام میں یورپین ممبر آف پارلیمنٹ ویسٹ مڈ لینڈ نکی سینکلر کی دعو ت پر برطانیہ سے تحریک کشمیر کے مرکزی رہنماؤں صدر تحریک کشمیر برطانیہ محمد غالب کی قیادت میں 28مئی کو برسلز روانہ ہو گیا ہے ۔جو ممبران پارلیمنٹ کو لابنگ کر ے گا ۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی گیلانی ‘ شبیر احمد شاہ ‘ یاسین ملک کے خلاف بھارتی حکومت کے اقدامات مسلسل نظر بندی اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر یورپی ممبران پارلیمنٹ کو توجہ دلائی جائے گی مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی شہادت اور ان کے جسد خاکی کو ان کے ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو پیش کیا جائے گا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے افضل گورو کی پھانسی کے خلاف یورپین پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرار داد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیربرطانیہ نے مقبوضہ کشمیر آمد اور بھارت کی مکارانہ پالیسیوں پر ایک رپورٹ بھی تیار کی ہے جو یورپین ممبران پارلیمنٹ کو پیش کی جائے کہ بھارت جب تک عالمی معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتا اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے راہ ہموار نہیں کرتا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ محمد غالب نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی ممبر نکی سینکلر کی کشمیر کاز کے حوالے سے کوششوں کے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کلہ انہوں نے جس طرح اپنے حلقے کی کشمیری کمیونٹی کو بر سلز کانفرنس میں دعوت دی ہے اس سے کشمیریوں کے جذبات کو سننے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے نتیجے میں خطے میں امن کی کوشظں کو شدید نقصان ہوا ہے اور یورپی پارلیمنٹ اس میں موثر کردار ادا کرے تو کشمیر پر مذاکرات اور پر امن کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر