{AF}
اہل میرپور گذشتہ 67سالوں سے عوام کا استحصال کرنے والوں کا 15مارچ کو احتساب کریں،انجینئر نعمان اکرم {/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ایل اے3میرپور شہر سے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم نے کہا ہے کہ میرپور کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے یہی شخصیات ہیں جو نظریات اور پارٹیاں اپنے ذاتی مفاد کے لیے کپڑوں کی طرح بدلتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کردار کو چور اور چوراہوں میں بے نقاب کررہی ہے عوام اگر اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان چہروں کو تبدیل کریں جو انتخابات کے موقع پر تو مسائل کے حل کا نعرہ لگاتے ہیں برادریوں کے واسطے دیتے ہیں مگر انتخابات جیت کر اپنی ذات اور رشتہ داروں تک محدود رہتے ہیں انہوں نے کاکہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میرپور کے غیور نوجوان 15مارچ کو ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے آزمودہ قیادت اور فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ دیں گے،انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا آج بھی دربدر ہیں بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کا قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کراعلان کرنے والے اپنے وعدوں کا پاس نہیں کر رہے یہ لوگ کبھی نہیں چاہتے کہ عوام کے مسائل حل ہوں ان کوسہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے لیے شاندار لائحہ عمل ہے نوجوان ہمارا ساتھ دیں۔