Mian Muhammad Aslam MNA

حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،میاں اسلم،ڈاکٹر مشتاق خان

اسلام آباد:حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،وزیراعظم آزاد کشمیرمشیر برائے رائے شمار ی کا تقررکریں،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے لیے خصوصی مندوب کاتقررکرے،باطل اور فرسودہ نظام اپنی عمر پوری کرچکاہے،ریاست کے آزادخطوں کاماحول اسلامی انقلاب اور حقیقی تبدیلی کے لیے موافق ہے،موروٹی سیاست کا دوربیت چکاہے اب میڈیا کے دور میں یہ سیاست فیل ہوچکی ہے،اسلامی آزادکشمیرکے زیراہتمام آزادکشمیرگلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ انتخاب کے امیدواران،امراء اضلاع اور امراء حلقہ جات کی سیاسی تربیت کے لیے منعقدہ پرواز کیمپ میں ڈاکٹر عطالرحمان،شاہدوارثی راجہ جہانگیر خان،نورالباری راجہ فاضل تبسم،سردار زائد رفیق،مولانا تنویر حیدری،سمیت دیگرکاخطاب،اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم اور امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت پاکستان نے فیصلہ کن کردار اد اکرنا ہوگا،کشمیریوں نے اپنے حصے کاکام کرلیاہے کشمیرکی آزادی کی  تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا اسلام آباد میں  بیٹھے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے پاکستان مسئلہ کشمیرکا فریق اور وکیل ہونے کے ناطے کردادادا کرے،اس موقع پر ڈاکٹر عطالرحمان،شاہدوارثی راجہ جہانگیر خان،نورالباری راجہ فاضل تبسم،سردار زائد رفیق،مولانا تنویر حیدری،سمیت دیگرکاخطاب کیا،شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم  نے کہاکہ پاکستا ن کے 25کروڑ عوام اور جماعت اسلامی پاکستا ن کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی منزل قریب  ہے بیس کیمپ کے کردار نے آزادی کی منزل کو طویل کیاہے جماعت اسلامی عوامی رائے اور تائد سے اقتدار میں آکر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،انھوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیرمشیر برائے رائے شماری کا تقررکریں اور حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے لیے مندوب کا تقررکرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر