{AF}
جماعت اسلامی 29مارچ کو سیاسی ٹھگوں اور 67سالوں سے عوام کو دھوکے دینے والوں سے نجات دلائے گی ،ارشد ندیم {/AF}
موجودہ قیادت اور نظام ہی ہمارے مسائل کی جڑ ہے اس سے نجات حاصل کرنے ہی سے مسائل حل ہوں گے ،نعمان اکرم جرال میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اہل میرپور کو جماعت اسلامی 29مارچ کو سیاسی ٹھگوں اور 67سالوں سے عوام کو دھوکے دینے والوں سے نجات دلائے گی موجودہ اور سابق وزراء اعظم سمیت ان کے وزراء عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں اب ان کا وقت ختم ہو چکا ہے عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامز د امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال ،سابق امیر ضلع راجہ الطاف،امیر ضلع مولانا عتیق،چوہدری سعود اقبال،ایوب مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اہل میرپور کے شعور کا امتحان ہے کہ وہ منکرین قرآن اور قرآن پر حلف اٹھا کر دھوکے دینے والوں کا ساتھ دیتے ہیں یا با صلاحیت باکردار اور دیانتدار قیادت کا ساتھ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اپنی ساری وزراء کی فوج لے کر گذشتہ کئی ہفتوں سے میرپور میں قومی خزانے کو اڑا رہے ہیں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ عوام ان دھوکے بازو کے دھوکے میں نہ آئیں بلکہ جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کے کام کررہی ہے اگرہمیں اقتدار ملا تو 5سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کر دیں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے نوجوانوں اور پسے ہوئے عوام کے حقوق نہ صرف بحال کریں گے گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ دیا ہے میں جماعت اسلامی اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ اہل میرپور گذشتہ 67سالوں سے مسائل کا شکار ہیں اور اب موقع ہے کہ وہ اس قیادت کو بدلیں تا کہ ان کے مسائل حل ہوں یہی قیادت ہمارے مسائل کی جڑ ہے اس قیادت اور اس نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہر گذرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوگا ۔