نواز شریف کا دارلحکومت میں آنا خوش آئند ہے 55ارب روپے واپسی کا اعلان کرتے تو متاثرین زلزلہ کی پریشانیاں کم ہوتیں،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh-aqeel-ur-rahmanنواز شریف کا دارلحکومت میں آنا خوش آئند ہے 55ارب روپے واپسی کا اعلان کرتے تو متاثرین زلزلہ کی پریشانیاں کم ہوتیں،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

 تعمیر نو کے منصوبے رکے پڑھے ہیں ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں رکی پڑھیں ہیں،ٹھکیدار ہڑتالوں پر ہیں،سابقہ حکومت متاثرین زلزلہ کے فنڈز میں سے 55ارب روپے واپس لے کر شنید ہے کہ بے نظیر سپورٹس پروگرام میں استعمال کر چکی ہے اس کی واپسی موجودہ حکومت پر فرض ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا مظفرآباد میں آنا خوش آئند ہے انہوں نے اس کی اہمیت محسوس کی اسی وجہ سے وہ یہاں آئے مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ 55ارب روپے کی واپسی کا اعلان کرتے جس سے متاثرین زلزلہ کی پریشانیوں میں کمی آتی ان کی بحالی کا کام دوبارہ شروع ہوتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے منصوبے جو ں کے توں پڑھے ہوئے ہیں ٹھیکیدار عدم ادائیگی کی وجہ سے ہڑتالوں پر ہیں،جس کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزیر امور کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کے پیسوں کے حوالے سے تحقیقات کریں انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں تا کہ یہاں کے مسائل میں کمی آئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر