جماعت اسلامی کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام ایک عظیم والشان ’’ سیرت النبی ؐ کانفرنس‘‘ 17فروری کو گلیکسی میرج کھوئی رٹہ میں ہوگی۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام ایک عظیم والشان ’’ سیرت النبی ؐ کانفرنس‘‘ 17فروری کو گلیکسی میرج کھوئی رٹہ میں ہوگی۔{/AF}

کھوئی رٹہ (پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی مہمان خصوصی ہونگے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی اپنے چار روزہ دور ے پر کوٹلی پہنچ چکے ہیں۔ دورے کے دوران امیر جماعت 17فروری دن دو بجے گلیکسی میرج ہال کھوئیرٹہ میں’’ سیرت النبی ؐ کانفرنس‘‘ کے نام سے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس سیرت النبی کانفرنس میں دیگر مہمانان میں پروفیسر عبداﷲ طاہر، امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدلحمید چوہدری، محمد اسلم حجازی، امیر حلقہ کھوئی رٹہ توصیف الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں امیر جماعت بعد از نماز عصر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کریں گے۔ عبدلرشید ترابی کے اعزاز میں شام کو ممتاز سیاسی و سماجی رہنما فیاض بٹ کے گھر عشائیہ دیا جائے گا جس میں ذمہ داران جماعت بھی شریک ہونگے۔ ان کے ساتھ امیر جماعت کی نشست بھی ہوگی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر