{AF}
عبدالرشید ترابی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 20ستمبر کو راولپنڈی میں طلب کرلیا{/AF}
روالپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے نو منتخب مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 20ستمبر کو راولپنڈی میں طلب کرلیاہے،ترجمان راجہ ذاکرخان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 20،21ستمبر 2014ء (بروزہفتہ،اتوار)دن گیارا بجے الاکرام بلڈنگ مریڑ چوک مری روڈ راولپنڈی میں ہوگا،اجلاس میں نو منتخب اراکین شوریٰ حلف اٹھائیں گے،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی افتتاحی خطاب کریں گے،گزشتہ اجلاسوں کی قراردادوں کی توثیق کی جائے گی،ششماہی رپورٹس اضلاع اور شعبہ جات پیش کی جائیں گی،آئندہ کا منصوبہ عمل پیش کیا جائے گا،آئند ہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی،تحریک آزادی کشمیراور موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین سے اراکین شوریٰ اور شعبہ جات کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔