{AF}
OIC کا سربراہی اجلاس بلوا کر مسئلہ کشمیرپر عالم سطح پر جارہانہ سفارتی مہم چلائی جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
OIC کا سربراہی اجلاس بلوا کر مسئلہ کشمیرپر عالم سطح پر جارہانہ سفارتی مہم چلائی جائے،عبدالرشید ترابی آزاد کشمیرنے اپنے دس ار ب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو مقبوضہ کشمیرکے متاثرین سیلا ب کے لیے رکھا بھارت نے اجازت نہیں دی،طانیہ سمیت سیکورٹی کونسل کے ممبران اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے نورالباری ،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ ااور امیر ضلع زبیر فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیاکہ کا بربراہی اجلاس بلوا کر مسئلہ کشمیرپر عالم سطح پر جارہانہ سفارتی مہم چلائی جائے،،آزاد کشمیرنے اپنے دس ار ب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو مقبوضہ کشمیرکے متاثرین سیلا ب کے لیے رکھا بھارت نے اجازت نہیں دی،طانیہ سمیت سیکورٹی کونسل کے ممبران اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کو طے شدہ فیصلے کے مطابق26اکتوبر بسلسلہ یوم سیاہ لندن میں اہل کشمیر نے ایک تاریخی اجتماعی مارچ کا اہتمام کیا جس میں تمام ریاستی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ برطانیہ میں علماء و مشائخ کمیونٹی لیڈرز کے علاوہ تحریک کشمیر برطانیہ سمیت کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کی ممبر تنظیموں نے بھر پور کردار ادا کیا جس کے لیے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود صاحب نے مارچ کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس کی تمام کشمیری جماعتوں کی طرف سے تائید کی گئی اور انہیں بھر پور تعاون فراہم کیاگیا ۔ انہوں نے مارچ کی کامیابی کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا ۔ مارچ میں لارڈ نذیر احمد ‘ لارڈ قربان حسین برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر قرار داد کے محرک MPسٹیو بیکر کے علاوہ دیگر ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔ یورپین پارلیمنٹ کی طرف سے MEPسجاد کریم نے اظہار یکجہتی کیا۔تمام شرکاء نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کر نے کے ساتھ ساتھ برطانیہ سمیت سیکورٹی کونسل کے ممبران اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں بالخصوص حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرہ کشمیریوں کی امداد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ امدادی کارکنان اور انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر میں سرگرمیاں شروع کرنے کا موقع فراہم کرے۔ اس کے بعد برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز میں تھرڈ ورلڈ لیڈ پرٹی فورم کے زیر اہتمام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں برطانوی پارلیمان میں موجود تمام پارٹیوں سے وابستہ اہم ممبران نے شرکت کی جس میں راقم نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے علاوہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات سے آگاہ کیا نیز حکومت پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کے اقدامات کے باوجود سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیااور مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ بحیثیت فریق اپنا کردار ادا کرے اور پارلیمنٹ اہل کشمیر کے حق خود ارادیت کی حمایت میں قرار داد منظور کرے جسے حال ہی میں مسئلہ فلسطین پر قرار داد پاس کر کے اہم حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے ۔ دورہ کے دوران تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برطانیہ کے اہم شہروں میں کشمیر کے حوالے سے مزید آٹھ کانفرنسز میں شرکت کی جن میں صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب ‘ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے علاوہ لارڈ نذیر احمد ‘ اور قربان حسین ‘ کونسلرز لارڈ میئرز اور کمیونٹی لیڈرز نے شرکت کی جن میں آئندہ برطانوی پارلیمانی انتخابات میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے پر توجہ دلاتے ہوئے تجویز دی گئی کہ آمدہ برطانوی پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ کو کشمیر کی حمایت کے ساتھ مشروع کریں جس کے نتیجے میں درجنوں میں ہم خیال ممبران منتخب ہو سکتے ہیں ۔ ان ساری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے اور متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے دوازے کھولنے اور نریندر مودی کے مذموم عزائم بے نقاب کرنے کے لیے ،حکومت پاکستان ایک بھر پور جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کرے اور اقوام متحدہ ‘ O.I.C‘ یورپین پارلیمنٹ اور دیگر بین الاقوامی ادارں کو متحرک کرے۔کشمیریوں کو اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے اس سلسلے میں آزاد جموں وکشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ۔یہ بھی طے پایا ہے کہ آئندہ 27اکتوبر بطور یوم سیاہ کے موقع پر زیادہ موثر مارچ کیا جائے گا۔