{AF}
عبدالرشید ترابی کی تحریک پر 75ممالک کے 200مندوبین کی کشمیرپر قرارداد کی منطوری بڑی پیش رفت اور دور ریس نتائج کی حامل ہے،نورالباری{/AF}
جماعت اسلامی اور کشمیری قوم کانفرنس کے میزبان اکنامک سوشل اینڈ ریسرچ سنٹر اورمنتظمیں کو خراج تحسین اور مندوبین کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انھوں نے مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی،اسلامی ممالک اور اس کی حکومتیں فلسطین کی طرح نہ صرف حمایت کریں بلکہ آگے بڑھ کر ہندوستان پر سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالیں تاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے،عالمی برادری اور اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاکہ عبدالرشیدترابی کی تحریک پر 75ممالک کے 200مندوبین نے کشمیرپر قرارداد متفقہ طور پ منطور کی یہ بڑی پیش رفت اور اس کے دور ریس نتائج نکلیں گے،جماعت اسلامی اور پوری کشمیری قوم کانفرنس کی میزبان کے میزبان اکنامک سوشل اینڈ ریسرچ سنٹر اور اس کے منتظمیں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور کانفرنس میں شریک مندوبین کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انھوں نے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنا،عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کے لیے کوششوں اور کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں صحافیوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،نورالباری نے کہاکہ عرب اور اسلامی ممالک اور اس کی حکومتیں جس طرح مسئلہ فلسطین کو اپنامسئلہ سمجھتے ہیں اسی طرح کشمیرکی بھی نہ صرف حمایت کریں بلکہ آگے بڑھ کر ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تاکہ ہندوستان کی قیادت اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے تاکہ کشمیر ی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قیادت کی کمٹمنس اور عالمی طاقتوں کی ضمانت موجود ہے کہ کشمیریوں کو حق دیا جائے گا،2004میں لاہور دیکلریشن میں بھی واجپائی اور نواز شریف نے اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق یہ مسئلہ حل کیے جائے گا،نواز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کی ترجمانی کی اور پاکستان کے آرمی چیف نے بھی کشمیرکو شہ رگ قرار دیا ہے ،مودی نے حالیہ ملاقات میں مسئلہ کشمیرپر سنجیدگی نہیں دیکھائی اور میاں نواز شریف نے بھی اس گرم جوشی کا مظاہر ہ نہیں کیا،ان کے پاس اپنے بیٹھے کو برنس کے ٹائیکوں سے ملاقات کو وقت تھا مگر کشمیری قیادت سے ملاقات کو وقت نہیں تھا،یہ افسوس ناک پہلو ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بڑے پیمارنے پر انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کو نوٹس لیا جانا چاہیے،بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمات کو اپنے نمائندے اور وفود کشمیر بھیجنے چاہیے تاکہ ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کیا سکے،انھوں نے کہاکہ اگر اس سلگتے ہوئے مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر سنجیدگی نہ دیکھائی گئی تونہ صرف جنوبی ایشیا کا امن تباہ ہوگا بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑجائے گا،خطے میں دو ایٹمی طاقتوں لڑ سکتی ہے اس حقیقت کا دنیا اداک کرے،انھوں نے کہاکہOICاقوام متحدہ یورپی یونین اور عرب لیگ اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اور وہ کشمیر کے مسئلے کوایک انسانی مسئلے کے طور پرلیں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائیں تاکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔