سراج الحق کا 22اکتوبر کو دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہوگا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanسراج الحق کا 22اکتوبر کو دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہوگا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

 اہل کشمیران کابھرپور استقبال کریں گے جماعت اسلامی پاکستان کا تحریک آزادی کشمیرمیں تاریخی کردار ہے ،پاکستان کے موجودہ بحران میں جس طرح سراج الحق نے کردار ادا کیا اس پر تمام سیاسی جماعتیں سررہاہی ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفر آباد شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سراج الحق کا دورہ باغ تحریک آزادی کی تقویت کا باعث ہوگا،تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتیبان جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کہ یہ کشمیرکا پہلے دورہ ہے جب سے وہ امیر منتخب ہوئے اہل باغ ان کو بھرپور استقبال کریں گے،ان خیالا ت کا اظہار انھونے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران میں جس طرح سراج الحق نے تعمیر کردار ادا کیا ہے اس پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی ساری جماعتوں نے تحسین کی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری متحدہو کر سراج الحق کا ستقبال کریں جو کشمیریوں کے محسن ہیں اور اس سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مثبت پیغام جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر