{AF}
تمام کشمیری 20اپریل کو لیاقت باغ میں قائد تحریک اسلامی سراج الحق کے استقبال کی بھرپور تیاری کریں،واجد اقبال عباسی{/AF}
جماعت اسلامی پاکستان ہماری محسن ہے،ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کی پشتیبانی کی،تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی پاکستان کابہت بڑا کردار ہے،زلزلہ ہو یا کوئی مشکل گھڑی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا کشمیری لیاقت باغ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے کہا ہے کہ تمام کشمیر ی20اپریل کو لیاقت باغ میں قائد تحریک اسلامی سراج الحق کے استقبال کی بھرپور تیاری کریں،جماعت اسلامی پاکستان ہماری محسن ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کی پشتیبانی فرمائی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کا محاذ ہو یا زلزلہ سیلاب جماعت اسلامی پاکستان نے ہر مصیبت اور آزمائش کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ جو تعاون کیا وہ کشمیریوں پر ایک قرض ہے،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے،میرٹ کا قتل عام ،مہنگائی،بے روزگاری سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں،جماعت اسلامی وہ واحد قوت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت ہے جس کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اچھے افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر تبدیلی کے لیے ہمار ا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کے تربیتی اجتماع میں تمام مقامی جماعتیں قافلوں کی صورت میں آئیں گی تمام کارکنان اور ذمہ داران دعوت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں مضمر ہے جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،اس موقع پر سراج الحق کے استقبال کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں،دھمیال کیمپ سے ( ر) کپٹن مجتبیٰ عباسی،طارق عباسی،افشاں کالونی سے صالح طاہر،داؤد احمد،صدر سے فرید الدین طارق،راجہ فاروق،مسلم ٹاؤن سے عطاء الرحمن چوہان،سردار افضال،غوری ٹاؤن سے امتیاز عباسی،عاطف عباسی،شمس آباد سے راجہ ذاکر خان،محمد ریاض،پیر ودائی عابد عباسی قافلوں کی قیادت کریں گے۔