شباب ملی 23مارچ کو باغ میں پاسبان یوتھ کنونشن منعقد کرے گی،امجد یعقوب

{AF}logo-shabab-e-milliشباب ملی 23مارچ کو باغ میں پاسبان یوتھ کنونشن منعقد کرے گی،امجد یعقوب {/AF}

کنونشن میں باغ سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے،میرٹ کی پامالی اور جیالا نوازی کے خلاف نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے،نوجوان قوم کی امید بنائیں گے،با اخلاق اور با کردار نوجوان خطے کی تقدیر بدل دیں گے،معاشرے میں ظلم و ستم کے خلاف اور مظلوموں کی دادرسی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے راولپنڈی( پ ر) شباب ملی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے صدر امجد یعقوب نے کہا ہے کہ شباب ملی ظلم کے نظام کے خلاف نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی،نوجوان قوم کی امید ہیں با اخلاق،با کردار جرت مند اور بے باک نوجوان شباب ملی کی پہچان ہیں،قومی وسائل کا بڑا حصہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر صرف ہو رہا ہے اس کا درست استعمال اور بے روزگاری کے خاتمے نوجو انوں کی فلاح و بہبود اول ہدف ہے 23مارچ کو باغ میں پاسبان باغ یوتھ کنونشن منعقد کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شباب ملی میں شامل ہو گی،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منظم کرنے اور تنظیم کو فعال بنانے کے لیے 20فروری سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور گلگت بلتستان کا دورہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مرکزی باڈی کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہے جس میں سردار مظہر آفتاب پلندری گلنواز رحمان،توصیف الرحمن آفاقی راجہ رضوان گلزار کوٹلی،حفیظ اﷲ راجہ ،آزاد طارق باغ،عاطف افتخارعباسی،راجہ ممتاز گل دھیرکوٹ،احمد حسین چوہدری،مرزا تیمور بیگ،نعیم الرحمن صدیقی،سید حافظ عبدالصمد مظفرآباد،ساجد حسین افغانی ،سیف الرحمن مجاہد نیلم ویلی شارق عدیل ،نقیب حسین گلگت،رضاالحق گیلانی بلتستان ،قیوم افسر،جہانگیر اعوان،سردار نزاکت،سہراب احمد ،سردار محسن امتیاز راولاکوٹ،علی اختر چوہدری،یاسر غنی بھمبر سے نام زیر غور ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منظم کر کے میرٹ کی پامالی اور جیالا نوازی کو ختم کرنے اور نوجوانوں کے حقوق ان کی دہلیز پر حل کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر