تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا 22اکتوبر کو باغ کی سرزمین پر تاریخ کا منفرد استقبال ہوگا،راجہ ذاکرخان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا 22اکتوبر کو باغ کی سرزمین پر تاریخ کا منفرد استقبال ہوگا،راجہ ذاکرخان{/AF}

 باغ کے تاریخی دورے سے ہندوستان کے ایوانوں میں زلزلہ، مجاہدین، غازیوں اورشہداء کے وارث اپنے قائد کا فقید المثال استقبا ل کریں گے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے باغ کا تاریخی جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا،باغ جماعت اسلامی کی مضبوط قلعہ ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اعلاعات و ترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتیبان اورقائد پاکستان سراج الحق کا باغ کی تاریخ کا منفرد استقبال ہوگا،باغ کے تاریخی جلسے سے ہندوستان کے ایوانوں اور مودی کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا،مجاہدین ،غازیوں اور شہداء کے وارث باغ میں نئی تاریخ رقم کریں گے،سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کی قیادت میں حقیقی انقلاب لایا جائے گا،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے باغ کا تاریخی جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا،باغ جماعت اسلامی کی مضبوط قلعہ ہے،انھوں نے کہاکہ قائد پاکستان سراج الحق کو ہالہ پل ،چیمیاٹی ،ڈھیرکوٹ،غازی آباد،ارجہ ،منگ بجری،ہاڑی گہل نعمان پورہ اور باغ میں شاندار استقبال ہوگا،دھیرکوٹ سے باغ تک ایک تاریخی کشمیرریلی ہوگی،جس کی قیادت سراج الحق ا ور عبدالرشید ترابی کریں گے،یہ تاریخی ریلی جس میں سول سوسائٹی کا ہرفرد شامل ہوگا ہندوستان کے لیے پیغام اور کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام ہوگی،انھوں نے کہاکہ باغ کے ہر طبقہ فکر نے سراج الحق کے استقبال کا اعلان کرکرے سیاسی بیداری کا ثبوت دیاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر