حکومت پاکستان کی طرف سے زلزلہ میں گر جانے والے سکولوں کی تعمیر کے لیے 8ارب روپے فنڈ فراہم کر کے اچھا اقدام کیا ہے شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان کی طرف سے زلزلہ میں گر جانے والے سکولوں کی تعمیر کے لیے 8ارب روپے فنڈ فراہم کر کے اچھا اقدام کیا ہے شیخ عقیل الرحمن{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کے چیئرمین شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے زلزلہ میں گر جانے والے سکولوں کی تعمیر کے لیے 8ارب روپے فنڈ فراہم کر کے اچھا اقدام کیا ہے جس سے بچوں کے سکولز تعمیر ہوں گے مگر وہ امداد جو سابقہ حکومت نے متاثرین زلزلہ کی منتقل کر دی تھی56ارب روپے بھی واپس کیے جائیں تا کہ وہ سارے منصوبے جو زیر کار تھے وہ مکمل ہو سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مظفرآباد کو گیس فراہمی کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا حکومت اپنے اس وعدے کو بھی پورا کرے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے سے 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے مگرآزاد خطے میں 400میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے اس لیے آزاد کشمیر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ گھوڑی بائی پاس سڑک کو پختہ کیا جائے اور گھوڑی سکول کی عمارت فوری طور پر تعمیر کی جائے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ،نیلم ،ہٹیاں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں انہوں نے کاکہا کہ حکمران لوٹ مار کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں تو یہ خطہ جنت بن سکتا ہے اس خطے کے اپنے وسائل ہیں اور یہ آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے بیس کیمپ کے حکمران ہوش کے ناخن لیں،شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ اور ایک رول ماڈل ریاست بنا نا چاہتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر