جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہاہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی اول روز سے جدوجہد کررہی ہے،جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو حق نہیں مل جاتا جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،گلگت بلتستان کو پسماندہ رکھنے کے حکمران ذمہ دار ہیں،باریاں لگانے والے حکمرا نوں نے عوام کی فلاح کے کچھ نہیں کیا،گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا کیمپس ہونا چاہیے میڈکل کالج ہونا چاہیے ہونا سڑکوں کو نظام بہتر بنانا چاہیے،سیاحت کے بڑے امکانات ہیں اس سے استفادہ کرنا چاہیے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سرداراعجازافضل،ڈاکٹر خالد محمود،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری،مولانا عبدالسمیع،اسماعیل شریعت یارسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ خطہ بلتستان حساس خطہ ہے سی پیک کا گیٹ وے ہے،اس کی حساسیات کو مدنظررکھتے ہوئے مسائل حل کئے جائیں،گلگت بلتستان کوآزاد کشمیرطرز کا سیٹ اپ دیاجائے،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو آئینی طورپر باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کابیس کیمپ بنایا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر