مظفرآباد،باغ بھمبر میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ک کال پر کشمیرعالمی سطح پر آسیہ انداربی اور دیگر خواتین کی سزاؤں کے خلاف احتجاج کیاگیا مظاہرین نے ہندوستان کی متعصب عدالتوں اور ان کے فیصلوں کے خلاف نعرے لگائے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے اور عدالتوں کے فیصلے واپس کرائے،اس حوالے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتا ق خا نے کہاکہ کشمیری ہندوستان کی کسی عدالت کو نہیں مانتے،مودی کی عدالتوں میں آر ایس ایس کے غنڈے جج بیٹھے میں ان سے انصاف کی کسی کو کوئی امید نہیں ہے،انھوں نے کہا آسیہ اندرابی فہمیدہ صوفی اور ناہید نسرین کا کوئی جرم نہیں ہے،بے گناہ کشمیری خواتین کو سزائیں دے کر ہندوستان اور مودی اگر سمجھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو جھکالیں گے یہ اس کی بھول ہے،کشمیریوں نے اپنی آزادی کی جدوجہد شروع کررکھی اور آزادی حاصل کریں گے،انھوں نے کہا عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے جس کا انھوں نے عہد کیاہواہے۔