بھمبر سے ڈاکٹر عبدالرحمان،میرپور سے مولانا عتیق الرحمان،پونچھ اپر سے سردار سجادانور،دھیرکوٹ سے ڈسٹرکٹ کونسلر جاوید عارف عباسی،باغ سے قاضی ساجد چغتائی،مظفرآباد سے راجہ آفتاب احمد خان،کوٹلی سے چیئرمین راجہ مشتاق نواز،کوٹلی لوئر سے فیاض بٹ منتخب
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امراء اضلاع کے انتخابات آزاد کشمیرمیں مکمل ہوگئے ہیں،مہاجرین مقیم پاکستان اور گلگت بلتستان میں جاری ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان کے مطابق جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور دستور کے مطابق خفیہ رائے دھی سے امیر منتخب کرتی ہے،امراء اضلاع دو برس کے لیے منتخب ہوتے ہیں ایک امیر ضلع دومرتبہ منتخب ہوسکتاہے،آزاد کشمیرمیں انتخابات مکمل ہوچکے ہیں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان نے ناظم انتخاب کے فرائض انجام دیے،انتخابات کے نتائج کے مطابق،بھمبر سے ڈاکٹر عبدالرحمان،میرپور سے مولانا عتیق الرحمان،پونچھ اپر سے سردار سجادانور،دھیرکوٹ سے ڈسٹرکٹ کونسلر جاوید عارف عباسی،باغ سے قاضی ساجد چغتائی،مظفرآباد سے راجہ آفتاب احمد خان،کوٹلی سے چیئرمین راجہ مشتاق نواز،کوٹلی لوئر سے فیاض بٹ،حویلی سے سید شفقات بخاری،جہلم ویلی سے حاجی بشیر اعوان،نیلم اپر سے ممتاز پائرنیلم لوئر سے ساجد افغانی پونچھ لوئر سے مختار علی خان،منتخب ہوئے ہیں۔