Dr Muhammad Mushtaq Khan

ڈاکٹر محمدمشتاق خان سے جاپان ایمبسی کے سیکرٹری عبومی ہیروکی کی مرکز جماعت اسلامی میں ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے جاپان ایمبسی کے سیکرٹری ہیروکی نے مرکز جماعت اسلامی میں ملاقات کی،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ خالد محمود خان سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان موجود تھے،ملاقات میں مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے پاکستان آزاد کشمیرپر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریف کیا،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے ناجائز قبضے اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کاپیدا ئشی  حق دلانے کے لیے آگے بڑھے،مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف لے رہاہے ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا متاثرہوگی،جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کی ضمانت مسئلہ کشمیرکا حل ہے کشمیریوں سے عالمی برادری نے حق خودارادیت دلانے کا عہد کررکھاہے،اہل کشمیراور پاکستان جاپان کے عوام اور  حکومت کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جاپان والے ایٹمی بم کے نقصانات سے اگاہ ہیں  اس لیے وہ خطے میں قیام امن کے لیے  اپنا کردار اد اکرے۔کشمیری اورمسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں مگرہندوستان ہٹ دھری کررہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر