Dr Muhammad Mushtaq khan conference muzaffarabad

لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی نہ آئندہ آئے گی،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی

لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی نہ آئندہ آئے گی،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی
جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ کرتے تو کشمیری آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،نظریہ پاکستان مخالف عناصر اسلام آبادمیں بیٹھے حکمران کی کشمیربارے کوتاہیوں کو بنیاد بنا کرمایوسی پھیلارہے ہیں اور لوگوں کو دو قومی نظریے کے خلاف بھڑکارہے ہیں،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی،2کروڑ کشمیریوں کوہندوستان غلام نہیں رکھ سکتا،تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد فیصل کن کردار اد اکرے،ورثاء شہداء کانفرنس سے عبدالرشید ترابی، غلام محمد صفی،شیخ عقیل الرحمان،راجہ جہانگیر خان چوھدری ابراہیم ضیاء،کماندر شمشیر خان،امیر ضلع راجہ آفتاب،عزیر غزالی،ساجد حسین حفیظ میر،سمیت دیگر قائدین کا خطاب 
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی نہ آئندہ آئے گی،جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ کرتے تو کشمیری آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،نظریہ پاکستان مخالف عناصر اسلام آبادمیں بیٹھے حکمران کی کشمیربارے کوتاہیوں کو بنیاد بنا کرمایوسی پھیلارہے ہیں اور لوگوں کو دو قومی نظریے کے خلاف بھڑکارہے ہیں،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی2کروڑکشمیریوں کوہندوستان غلام نہیں رکھ سکتا،تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد فیصل کن کردار اد اکرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ورثاء شہداء کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی، نائب امیر شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سابق شیف جسٹس چوھدری ابراہیم ضیاء،کماندر شمشیر خان،امیر ضلع راجہ آفتاب،عزیر غزالی،ساجد حسین حفیظ میر،سمیت دیگر قائدین کا خطاب کیا،شہداء کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،سید علی شاہ گیلانی کا یہ نعرہ کے اسلام کی نسبت سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا پاپولرنعرہ بن گیاہے،تحریک آزادی کشمیرتکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق دلائے،لاکھوں کشمیری شہداء کاخون عالمی برادری کے سر ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری خاموش رہی اور مودی کے مظالم جاری رہے تو لاکھوں کشمیر ی مشاورت سے سیز فائر لائن کو توڑ کراپنے بھائیوں کی مدد کریں گے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ لتیا تو کشمیری آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،حکمران بتائیں وہ کشمیرکی آزادی کے لیے کیا کررہے ہیں،بیس کیمپ کے حکمران تو شہداء کے خون پر حکومت کررہے ہیں ان کا کردار سوالیہ نشان ہے،حکمران اپنا رویہ درست کریں لاکھوں شہداء پیش کرنے کے بعد بھی اگر آزادی کی منزل دور ہورہی تو اس کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمرانوں نے کماحقہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ آزادی کی منزل طویل ہورہی ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان یادرکھے کشمیریوں کو غلام  نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشہ دیوار ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاہے کہ ہندوستان استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکاہے اگر ہندوستا ن اپنے قول میں سچا ہے تو بتائے ایک بھی فوجی کم کیاہے فوج میں اضافہ کیاہے جو اس بات کاکھولاثبوت ہے کہ ہندوستان شکست کھاچکاہے۔کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاکہ شہداء جموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر