دھیرکوٹ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت کا شکنجہ جماعت اسلامی توڑ ے گی،غربی باغ کی پسماندگی کے ذمہ دار 77برس تک حکومت کرنے والے ہیں،بشارت شہید روڈ،جہالہ تا رنگلہ روڈ 77برس گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں بنیادی مسائل پا نچ برسوں میں حل کردیں گے،غربی باغ میں پینے کا پانی پیٹرول سے بھی زیادمہنگاہے،صحت،تعلیم اور شاہرات توجہ طلب ہیں،جماعت اسلامی کواقتدار ملاتو مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی،ظلم ناانصافی اقرباء پروری کرپش اوررشوت کاخاتمہ کرے گی،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،ترقی یاتی بجٹ 2سو ارب سے زیادہ کرے گی،ان خیالات اظہارانھوں نے اپنے دورہ غربی باغ کے موقع پر مختلف تقریبات خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع دھیرکوٹ میر محمد،مہتاب اشرف،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیرکے عوام کے ساتھ شیخ عبداللہ اور اسی طرح آزا د کشمیرکی قیادت نے بے وفائی کی ہے ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل کیا مگر نالائق قیادت نے اس خطے کے عوام کو اسلامی نظام کی فیوذ اوربرکات سے محروم رکھا،بیس کیمپ کی قیادت اپنے دائرے سے نہ نکل سکی،عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کرتی چلی گئی،ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں اگر عوام جماعت اسلامی کو اقتدار دیں تو سود کی لعنت کوختم کریں گے،بلاسود بینک کاری کا نظام لائیں گے،غربت ختم کریں گے،انھوں نے کہاکہ جما عت اسلامی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے یہ نظام طاغوتی نظام ہے جس نے غریب عوام کااستحصال کیاہے۔